پیشہ ورانہ پولیسنگ میںمعیاری تفتیش ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،جہانزیب خان

پیر جون 20:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) ایس اپی انوسٹی گیشن کوہاٹ جہانزیب خان نے کہا ہے کہ پیشہ ورانہ پولیسنگ میںمعیاری تفتیش ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔عدالتوں میںمقدمات کی کامیابی جدید طرز تفتیش کے ذریعے ہی ممکن بنائی جاسکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کیساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ضلع بھر کے تمام تھانوں میں درج مقدمات کے تفتیشی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ جرائم برخلاف اشخاص میں انسدادی کاروائیوں اور مال مقدمات کی برآمدگی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں کیسوں کی تفتیش کے سلسلے میں انوسٹی گیشن افسران کی مجموعی کارکردگی اور عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات میں اب تک ہونیولی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن کوہاٹ جہانزیب خان نے انتظامی اور تفتیشی شعبے کے پولیس افسران پر زور دیا کہ وہ ایک ٹیم ورک کی طرح آپسمیں رابطے برقرار رکھتے ہوئے متعلقہ فرائض منصبی کو ایمانداری سے سرانجام دیں تاکہ مظلوم کی داد رسی اور ظالم کی سرکوبی میں کوئی کسر باقی نہ رہے اورپیشہ ورانہ پولیسنگ کے مطلوبہ اہداف حاصل کرکے جرائم سے پاک پرامن معاشرے کی تشکیل ممکن بنائی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :