خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے خاتون لیکچرار باٹنی کی پندرہ آسامیوں پر سلیکشن کو حتمی شکل دیدی

پیر 4 جون 2018 20:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمشن نے محکمہ اعلیٰ تعلیم میں خاتون لیکچرار باٹنی کی پندرہ آسامیوں، خاتون لیکچرار انگلش کی ایک آسامی اور مرد لیکرار شماریات (بی پی ایس۔

(جاری ہے)

17 ) کی تیرہ آسامیوں پراپنی سلیکشن کو حتمی شکل دیدی ہے اور اس سلسلے میں اپنی سفارشات یکم جون 2018 کو متعلقہ محکمے کو بھیج دی ہے ۔ اس امر کااعلان انچارج میڈیا سیل خیبرپختونخوا پبلک سروس کمشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :