ڈاکٹرصدر رحیم سیدو میڈیکل کالج سوات میں بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر پیڈیاٹرک سرجری (بی پی ایس۔18 )تعینات کردیا

پیر 4 جون 2018 20:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمشن کی سفارشات پر مجاز حکام نے ڈاکٹر صدر رحیم ولد عبدالکریم (جو اس وقت خلیفہ گلنواز تدریسی/ ایم ٹی آئی بنوں میں بحیثیت ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ پیڈیاٹرک سرجری(بی پی ایس۔

(جاری ہے)

18 ) میں اپنی خدمات سرانجام دے رہاہی) کو فوری طورپر مستقل بنیادوں پر سیدو میڈیکل کالج سوات میں بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر پیڈیاٹرک سرجری (بی پی ایس۔18 )تعینات کردیاہے ۔ وہ عرصہ ایک سال تک آزمائشی بنیادوں پر کام کریں گے۔ جبکہ ان کو عرصہ ایک ماہ کے اندر اندر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس امر کا اعلان محکمہ صحت حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میںکیاگیا۔