پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر ڈاکٹر شازیہ تبسم دختر روشن خٹک کو مستقل بنیادوں پر بحیثیت ڈسٹرکٹ اسپیشلسٹ گائناکالوجی تقرری کردی

پیر 4 جون 2018 20:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمشن کی سفارشات پر مجازحکام نے ڈاکٹر شازیہ تبسم دختر روشن خٹک کو فوری طورپرمستقل بنیادوں پر بحیثیت ڈسٹرکٹ اسپیشلسٹ گائناکالوجی ( بی پی ایس۔18 ) تقرری کردی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ عرصہ ایک سال تک آزمائشی بنیادوں پر کام کریں گی اور ان کی خدمات کے قواعد وضوابط خیبرپختونخوا سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے تحت تصور ہونگے۔ ان کو عرصہ ایک ماہ کے اندر اندر محکمہ صحت میں حاضری /رپورٹ پیش کرنے اورچارج سبنھالنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ان کے تبادلے وتعیناتی کے احکامات بعد میں جاری کئے جائینگے ۔اس امر کا اعلان محکمہ صحت حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :