Live Updates

چھوٹا گوشت 600روپے فی کلو کی بجائے 800روپے فی کلومیں فروخت کرنے والے دو قصائی رنگے ہاتھوںگرفتار

پیر 4 جون 2018 20:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) اسسٹنٹ کمشنر مردان محمد عمران خان نے ڈپٹی کمشنر کمپلینٹ ڈسک کارنر سے مہنگائی کے حوالے سے موصول شدہ شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے دو قصائیوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جو کہ چھوٹا گوشت 600روپے فی کلو کی بجائے 800روپے فی کلومیں فروخت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اور ان سے زائد وصول کی جانے والی رقم کو واپس لیکر موقع پر موجودصارفین کے حوالے کی۔

اسسٹنٹ کمشنر مردان نے ان دو قصائیوں اور تین فروٹ اور سبزی فروشان کو اشیاء مہنگی فروخت کرنے پر لاک اپ میں بند کیا ۔ دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی رحمت علی وزیر نے شیر گڑھ اور لونڈ خوڑ بازار میں اشیاء خورد و نوش کی جانچ پڑتال کی اور اشیاء مہنگی فروخت کرنے والوں کو قانون کے مطابق جرمانہ کیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات