شارجہ: ساتھی ملازم کو قتل کی دھمکی دینے والا گرفتار

مُدعی کے مطابق اُس نے ملزم کو ویزہ دے کر شارجہ بُلوایا تھا

پیر 4 جون 2018 18:06

شارجہ: ساتھی ملازم کو قتل کی دھمکی دینے والا گرفتار
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 4 جُون 2018ء) ایک ایشیائی شہری کو اپنے ملازم ساتھی کو قتل کی سنگین دھمکیاں دینے پر گرفتار کر لیاگیا۔ مُدعی کے دعوے کے مطابق مُلزم نے اُسے دھمکی دی تھی کہ اگر اُس نے ملزم کے خلاف شارجہ کی عدالت میں دائر کیا گیا کیس واپس نہ لیا تو وہ اُسے جان سے مار دے گا۔ عدالت میں زیر سماعت کیس کے دوران مُدعی نے اپنے حلفیہ بیان میں کہا کہ ملزم نے مُدعی دھمکی دی کہ اگر اُس نے شارکہ سول کورٹ میں ملزم کے خلاف دائر کیا گیا کیس واپس نہیں لیا تو وہ اُسے قتل کر دے گا۔

مُدعی کے مطابق ملزم نے اس مسئلہ پر ہونے والی لفظی تکرا رکے دوران اُس کے ساتھ بدتمیزی پر مبنی الفاظ استعمال کیے۔ 35 سالہ مُدعی کا کہنا ہے کہ اُس نے ملزم کوشارجہ کے لیے سپانسر کیا تھا مگر بعد میں کسے مسئلے پر اُس کے خلاف کیس درج کروا دیا تھا جس پر شارجہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کی گرفتاری کے دوران ضمانت حاصل کرنے کے بعد ملزم نے اُسے ٹیلی فون کال کی اور کہیں ملنے کے لیے کہا۔

دونوں کے درمیان ہونے والی اس ملاقات کے دوران ملزم نے اُس پر زور دیا کہ وہ اُس کے خلاف دائر کیا گیا کیس واپس لے لے۔ جب مُدعی نے اُسے کہا کہ وہ ایسا نہیں کرے گا تو اُس نے اُسے قتل کرنے کی دھمکی دے ڈالی‘ اور گالیوں سے بھی نوازا۔ اس پر ملزم نے پولیس کو شکایت درج کروانے کا فیصلہ کیا‘ کیونکہ ملزم کی جانب سے دی جانے والی دھمکیاں سنگین نوعیت کی تھی اس لیے اُس نے اپنی جان بچانے کی خاطر ایسا کیا۔ ایک عینی شاہد کے مطابق 28 فروری 2018ء کو وہ اس وقت مُدعی کے ساتھ تھا‘ جب ملزم نے اُسے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ ملزم نے تمام الزامات کو ماننے سے انکار کر دیا۔ عدالت نے کیس کی سنوائی اگلی سماعت تک کے لیے ملتوی کر دی جس میں وکیلِ صفائی ملزم کی بے گناہی کے حوالے سے دلائل دے گا۔