سردار یوسف نے این ای13- میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی فراہمی یقینی بنا کر وعدے ایفاء کر دیئے

پیر 4 جون 2018 20:47

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے حلقہ این ای13- میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے فراہمی یقینی بنا کر کئے گئے وعدے ایفاء کر دیئے، سردار محمد یوسف کے فراہم کردہ فنڈز سے سڑکوں کی تعمیر جاری ہے، کڑمنگ تا جالکی سڑک، سربن تا جالگی سڑک جو خستہ ہو رہی ہے، سے عوام کو بہت سہولت میسر ہے۔

(جاری ہے)

سڑکوں کی پختگی کی وجہ کے عوام انتہائی خوش ہیں، ان کے دیرینہ مطالبات سڑکوں کی پختگی سے پورے ہو گئے اور عوام اس بات سے بھی خوش ہیں کہ سڑکوں کی تعمیر معیاری ہو رہی ہے جس پر جیپوں کے علاوہ ٹیکسی گاڑی بھی جا سکتی ہیں جس سے عوام کو بہت سہولیات میسر ہیں اور آسانی سے سفر کر سکتے ہیں۔ سردار یوسف کی طرف سے ترقیاتی منصوبوں کی فراہمی کروڑوں روپے کا استعمال اچھے طریقہ سے ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :