کوئی شنگلائی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھنے سے چھوٹے پودے تباہ ہو گئے

پیر 4 جون 2018 20:47

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) کوئی شنگلائی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی، چھوٹے پودے تباہ ہو گئے، محکمہ جنگلات کے اہلکار آگ بجھانے میں ناکام دکھائی دینے لگے۔ تفصیلات کے مطابق کونش ویلی کے وسیع رقبہ پر پھیلے ہوئے جنگلات میں گذشتہ روز لگی آگ نے نئے پودوں کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی نااہلی کے باعث آگ نے چیڑھ کے پودے تباہ کر کے رکھ دیئے ہیں اور محکمہ کے اہلکار آگ بجھانے کی بجائے خواب خرگوش کے مزے لیتے رہے۔ لگتا ہے کہ محکمہ کے اہلکار اپنی چوریاں چھپانے کیلئے جنگل کو خود آگ کی لپیٹ میں دھکیل دیتے ہیں جس کی وجہ سے لاکھوں نئے اگنے والے پودے تباہ ہو چکے ہیں اور جنگل کی کٹائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔