ہزارہ یونیورسٹی کے تحت بی ای/بی ایس سی اور بی کام کے سالانہ امتحانات 28 جون سے شروع ہوں گے

پیر 4 جون 2018 20:47

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے تحت بی ای/بی ایس سی اور بی کام کے سالانہ امتحانات 28 جون 2018ء سے مشروع ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ امتحانات کیلئے مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بٹگرام، کوہستان اور داسو ڈسٹرکٹس میں 27 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں جن میں 15000 سے زائد امیدوار شرکت کر رہے ہیں۔ تمام امیدواروں کو جون کے پہلے ہفتہ میں رول نمبر سلپس ان کے گھروں کے پتوں پر ارسال کر دیئے جائیں گے۔