تختی خیل کے علاقے میں مالک نے کام پر دیر سے آنے کیوجہ سے سات سالہ گھریلو ملازمہ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا

پیر 4 جون 2018 21:11

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) لکی مروت تھانہ نورنگ کی حدود میں واقع ٹپ تختی خیل کے علاقے میں مالک نے کام پر دیر سے آنے کیوجہ سے سات سالہ گھریلو ملازمہ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ فائرنگ سے مقتولہ کی بڑی بہن شدید زخمی ہو گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق ٹپ تختی خیل کی رہائشی سات سالہ کمسن ہادیہ ملزم آصف کے ہاں گھریلو ملازمہ تھی۔

(جاری ہے)

وقوعہ کے دن مقتولہ اپنے بڑی بہن صفینہ کے ساتھ کام کے سلسلے میں ملزم آصف کے گھر جارہی تھی۔ ملزم نے کام پر لیٹ آنے کیوجہ سے طیش میں آکر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے سات سالہ ہادیہ موقع پر جاں بحق جبکہ مقتولہ کی بڑی بہن صفینہ شدید زخمی ہو گئیں۔ زخمی لڑکی کو ٹی ایچ کیو نورنگ منتقل کیا گیا جہاں سے نازک حالت میں پشاور ریفر کردیا گیا،ملزم واقعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے ملزم آصف اللہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔