Live Updates

گل ظفر باغی کو پارٹی ٹکٹ ملنے کی خوشی پرجشن ،ہوائی فائرنگ کے دوران ایک شخص جان بحق ،تین کارکنان زخمی ،جنہیں سول ہسپتال خارمنتقل کردیاگیا ، پولیٹیکل انتظامیہ کی کارروائی ،پی ٹی آئی باجوڑ کے تین سینئر کارکنوں گرفتار

پیر 4 جون 2018 21:11

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور نامزد امیدوار قومی اسمبلی گل ظفر باغی کو پارٹی ٹکٹ ملنے کی خوشی میں گل ظفرباغی کے گھرپرجشن کے دوران فائرنگ جس میں ایک شخص جان بحق اور تین کارکنان زخمی۔گل ظفرباغی بال بال بچ گئے اور زخمی کارکنان کوسول ہسپتال خارمنتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کی تفتیش جاری پولیٹیکل انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی باجوڑ کے تین سینئر کارکنوں ڈاکٹر ضیاء ، عثمان ماموندزے اور سلطان روم کو گرفتار کرلیا ہے۔

جان بحق نوجوان کی شناخت ممتاز ولد شیرزئی سکنہ پالنگ گٹ ماموند سے ہوئی ہے جبکہ پی ٹی آئی باجوڑ کے سنیئر رہنما نجیب اللہ ہلال بھی واقعہ میں زخمی ہوگئے ہیں جبکہ گل ظفر خان باغی کا موقف ہے کہ فائرنگ نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی ہے جس میں ہمارا ایک کارکن جان بحق اور تین زخمی ہوئے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات