جائید اد کی خرید و فروخت اور ٹیکس بل پٹوار خانوں سے خود لے کر بنک میں جمع کرانے کے احکامات جاری کیے جائیں ، امتیاز خان

پیر جون 21:13

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما ملک امتیاز خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح بجلی اور ٹیلی فون بل جمع ہونے کی رسید مل جاتی ہے ،اسی طرح جائید اد کی خرید و فروخت ،اسٹامپ ڈیوٹی اور ٹیکس بل پٹوار خانوں سے خود لے کر بنک میں جمع کرانے کا احکامات جاری کیے جائیں تا کہ بطور ثبوت اپنے پاس کوئی رسید رکھی جائے اور بوقت ضررورت کام میں آسکیں اور عوام کو پٹوار خانوں سے نجات مل سکے کیونکہ وہ تو خرید و فروخت کی مد میںعوام سے لاکھوں روپے وصول کرتے ہیںاُنہوں نے کہاکہ اگر ان لائن نظام متعارف کرایا گیا تو مان مانی ختم ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :