شمالی وزیرستان میں فرنٹیئر کور کا اہلکار پہاڑی سے گر کر جاں بحق ہو گیا

پیر 4 جون 2018 21:13

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) شمالی وزیرستان پہاڑی سے فرنٹیئر کور کا اہلکار گر کر جاں بحق ہو گیا، حبیب اللہ جدران ڈیوٹی پر مامور تھے کہ پر اسرار طور پر پہاڑ سے نیچے گر پڑا جس اُن کی موت واقع گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی گیٹ وے کجھوری چیک پوسٹ پر تعینات فرنٹیئر کور اہلکار حبیب اللہ جدران سکنہ پاڑہ چنار رات کے وقت پہاڑی پر ڈیوٹی میں مصروف تھے کہ اس دوران وہ نیچے گر کر دم توڑ گئے لاش کو میر علی ہسپتال منتقل کرکے پوسٹ مارٹم کے بعد آ بائی علاقے کو پہنچائی گئی۔

متعلقہ عنوان :