بنوں ،پولیس نے آندھے قتل کا سراغ لگایا، 2ملزمان گرفتار ، آلہ قتل برآمد

پیر 4 جون 2018 21:13

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) بنوں پولیس نے آندھے قتل کا سراغ لگاکرملزمان گرفتارکر لئے ،ڈی پی اوبنوںکی خصوصی ہدایت پر تھانہ ککی پولیس نے آندھے قتل کاسراغ لگاتے ہوئے تین مبینہ ملزمان ٹریس کئے جن میں سے دو کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ ککی کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے مسمی رضوان ولد غلام اصغر سکنہ سوکڑی ضابطہ خان کورات کی تاریکی میں قتل کرکے لاش کو نہر کے کنارے پھینک دی تھی جس کا مقدمہ تھانہ ککی میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج رجسٹر ہواتھا میڈیکل رپور ٹ کے مطابق مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیاتھا ایس ایچ او اور تفتیشی مقدمہ تھانہ ککی نے جدید تفتیش کے ذریعے ملزمان سید شاہ مامون ولد سید شاہ محمود سکنہ سوکڑی ضابطہ خان اور اقتدار ولد شاہ طماس خان سکنہ محمد اکرام درے دڑیزاور فضل ربی ولد امین جان سکنہ ٹپ تختی خیل کو ٹریس کرکے دو کو گرفتار کیا گرفتار ملزمان کے قبضہ سے آلہ قتل پستول 30بور وقوعہ میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور مقتول کی موبائل سیٹ برآمد کی گئی مقدمہ سے متعلق تمام شواہد جمع کرکے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کیا۔