حاجی رنگین خان نے قومی پرچم تلے ہنگو حلقہ این اے 33سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

پیر جون 21:13

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) ہنگو کے ممتاز تاجر حاجی رنگین خان نے قومی پرچم تلے ہنگو حلقہ این اے 33سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا جبکہ تحصیل ٹل کے اقوام نے ان کو حمایت کا یقین دلایا اس حوالے سے گزشتہ روز حاجی رنگین خان کے رہائش گاہ پر ایک افطار پارٹی کا اہتمام کیاگیا جس میں تحصیل ٹل اور تحصیل ہنگو سے سماجی رہنماو اور علاقہ مشران و جونانوں نے سینکڑوں کے تعداد میں شرکت کی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز بزنس مین رنگین خان نے کہاکہ میں نے ہنگو کا حالت دیکھ کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے وہ بھی پاکستان پرچم تلے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ میں منتخب ہوکر یہ پتہ لگانے کی کوشش کرونگا کہ عوامی نمائندوں کو کچھ ملتا نہیں ہے یا پھر اوپر سے پیسے آ کر راستے میں غائب ہو جاتے ہیں کیونکہ گزشتہ ادوار کے منتخب عوامی نمائندوں نے ہنگو اور خاص کر تحصیل ٹل کیلئے کچھ نہیں کیاہے تحصیل ٹل میں نہ سڑکیں ہیں نہ سکول نہ بجلی عوام گوں نا گوں مسائل کا شکار ہیں اس لئے اگر اپ لوگ مجھے منتخب کرنا چاہتے ہیں تو میں این اے 33ہنگو سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑونگا اور اپ لوگوں کے اعتمادپر پورا پورا اترونگا اور یہ بتاونگاکہ اگر میں دو سال میں کرپشن کو ختم نہیں کیا اور ہنگو کے عوام کو اپنے حقوق نہیں دلائے تو دو سال کے بعد پھر اسی طرح اپ لوگوں کے سامنے پیش ہوکر اپ کے مشورے سے استعفی دونگا اس دوران تحصیل ٹل اور ہنگو کے عوام نے یک زبان ہوکر متفقہ طور پر حاجی رنگین خان کے حمایت کا اعلان کیا اور کہاکہ ہم اپ کو کسی بھی سیاسی پارٹی سے بالاتر ہوکر ووٹ دیں اور اپ کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے جس پر حاجی رنگین خان ہنگو کے تمام اقوام کا شکریا ادا کیا ۔