ہنگو پولیس ان ایکشن ،ایک ماہ کے دوران 27خطرناک اشتہاریوں سمیت 150 افراد گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

پیر 4 جون 2018 21:13

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) ہنگو پولیس ان ایکشن ،ایک ماہ کے دوران 27خطرناک اشتہاریوں سمیت 150جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ و منشیات برآمدکیا گیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر آصف گوہر نے بتایاکہ گزشتہ ماہ مئی کے دوران تھانہ سٹی صدر دوآبہ ٹل اور بلیامینہ پولیس نے ڈی ایس پی عمر حیات خان اور ڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ کی قیادت میں سماج دشمن عناصر کے خلاف شہر کے چھپے چھپے میں 150مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشنز کئے اس دوران قتل اقدام قتل ڈکیتی چوری اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 27خطرناک اشتہاریوں سمیت 150جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے مجبوعی طور پر 9کلاشنکوف 53پستول 3رائفلز 13بندوق ایک عدد مارٹر گولہ 43چارجز 1336مختلف بور کے کارتوس 24کلو گرام چرس 6کلو گرام فیون برآمد کرکے ملزمان کو تفشیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے ڈی پی او آصف گوہر نے کہاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور علاقے میں امن کا قیام پولیس کا فرض ہے جرائم پیشہ افراد کو ضلع بدر کیاجائے گا یا ان کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے گا اس لئے جرائم پیشہ عناصر یا سرنیڈر یا پولیس کا ساتھ دیں ۔