سپریم کورٹ نے توہین عدالت کے مقدمہ میں جنگ گروپ کے ایڈیٹرانچیف میر شکیل الرحمان کو نوٹس جاری کر دیا

پیر 4 جون 2018 21:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) سپریم کورٹ نے توہین عدالت کے مقدمہ میں جنگ گروپ کے ایڈیٹرانچیف میر شکیل الرحمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

پیرکوچیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس سردار طارق مسعود اورجسٹس مظہرعالم میاں خیل پرمشتمل تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پرعدالت کوبتایا گیا کہ میر شکیل الرحمان عدالت میں موجود نہیں، اس لئے سماعت اگلے ہفتے کیلئے ملتوی کردی جائے جس پرعدالت نے میرشکیل الرحمان کونوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی۔ یادرہے کہ اسد راجپوت نامی وکیل نے جنگ گروپ کے ایڈیٹرانچیف میرشکیل الرحمن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔