سپریم کورٹ نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی

پیر 4 جون 2018 21:16

سپریم کورٹ نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) سپریم کورٹ نے عدالتی احکامات کی روشنی میں مراعات واپس کرنے پر سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی ہے۔ پیرکوچیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے رحمان ملک کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر سابق وزیرداخلہ نے پیش ہوکرعدالت کوبتایا کہ اٴْن کے وکیل نے کراچی میںعدالتی حکم کی روشنی میںسینیٹ میں پانچ لاکھ روپے جمع کرا دیئے ہیں، اس لئے میرے خلاف دائر درخواست خارج کردی جائے ، سماعت کے دوران درخواست گزار محمود اختر نقوی نے عدالت کوبتایا کہ عدالت نے سابق وفاقی وزیر کونااہل قراردینے کے بعد ان سے 2008ء تا 2013ء تک مراعات واپس لینے کا حکم دیا تھا ،جس پر چیف جسٹس نے ان سے کہا کہ اگرعدالت میں رحمان ملک کی اہلیت کا کیس آیا تو اسے دیکھ لیا جائے گا، بعدازاں عدالت نے مراعات کی رقم واپس کرنے پر رحمان ملک کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی ، اس موقع پرحمان ملک نے عدالت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ان کے خلاف آئے روز عدالت میں درخواستیںآتی ہیں ، میری استدعا ہے کہ محمود اختر نقوی پر پابندی عائد کی جائے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے ان سے کہا کہ محمود اختر نقوی پر تقریبا پابندی عائد کردی گئی ہے ،اگر اب انہوں نے عدالت میں کسی طرح کی غیر سنجیدہ درخواست دائر کی تو ان کوجرمانہ کر دیا جائے گا۔