کوئٹہ ضلعی انتظامیہ کاپرائس لسٹ پر عملدرآمد ،گرانفروشوں ،منافع خوروں اور ملاوٹ شدہ اشیاء خوردونوش کی فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی

پیر 4 جون 2018 21:16

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن(ر)فرخ عتیق کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی ثانیہ صافی ،اسسٹنٹ کمشنر صدر ببرک خان اور اسپیشل مجسٹریٹس پر مشتمل ٹیموں نے جوائنٹ روڈ،نواں کلی ،میزان چوک،کاسی روڈ،بروری روڈ،سریاب روڈ،پرنس روڈ،خدائیداد چوک اور شہبازٹائون میں پرائس لسٹ پر عملدرآمد ،گرانفروشوں ،منافع خوروں اور ملاوٹ شدہ اشیاء خوردونوش کی فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 204300روپے (دو لاکھ چار ہزار تین سو روپی)جرمانوں کی مد میں وصول کیئے اور خلاف ورزی پر 35دکانداروں کوگرفتار کرکے متعلقہ تھانوں کے حوالے کردیا کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ 52دکانوں کو سیل کر دیا گیا ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام دکانداروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ سرکاری پرائس لسٹ پر عمل درآمد کرتے ہوئے اشیاء خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں اور چیزوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا پرائس کنٹرول ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر معیار کا باقاعدگی سے معائنہ کرتی رہیں۔ گرانفروشوں ،منافع خوری اور زائد المعیاد اشیاء خورد ونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف عوامی شکایات پر بھی فوری طور پر کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :