بلوچستان میںآئی ٹی پارک سمیت متعدد منصوبوں پر کام شروع کردیا گیاہے ، ڈاکٹر آفتاب احمد بلوچ

پیر 4 جون 2018 21:16

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بلوچستان میںآئی ٹی پارک ، آئی ٹی بورڈ ، سیف سٹی اتھارٹیز ، ای فائلنگ ، ورچوئل ایجو کیشن سسٹم ، ڈیٹا سینٹر ، فائبرآپٹک اور سیکیورٹی سرولنس سسٹم کے منصوبوں پر کام شروع کردیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر آفتاب احمد بلوچ سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی نے IT انسٹی ٹیوٹ میں ڈویژن اور ضلعی افسران کی ایڈوانس نیٹ ورک پر تین ہفتے کی ٹریننگ کی افتتاحی تقریب اور اسناد کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوںنے کہا کہ محکمہ IT نے کامیابی سے کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ کا افتتاح کردیا ہے اور ساتھ ساتھ خضدار ، لسبیلہ اور دیگر بڑے شہروں کی حفاظت کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں پر مشتمل پراجیکٹ شروع کیاجائیگا ۔

(جاری ہے)

اسی طرح الیکٹرانک فائل سسٹم کومحکمہ پی اینڈ ڈی ، آئی ٹی ، فنانس اور دیگر محکموں میں عملی طور پر شروع کرنے کیلئے ٹینڈر کرکے شروع کردیا گیا ہے ۔

جوکہ ای گورننس کی جانب بڑا قدم ہے محکمہ آئی ٹی نے دوسرے محکموں میں تبدیلی لانے کا بھی آغاز کردیا ہے محکمہ تعلیم کے ابتدائی طور پر 100 اسکولوں کو ورچوئل ایجوکیشن سسٹم کے تحت ایڈوانس ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جارہا ہے جوکہ بعد میں مزید بڑھایا جائیگا محکمہ قانون کے تمام قوانین کو ڈیجیٹل سسٹم پرمنتقل کرنے کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے گوادر اور کوئٹہ میں فائبر آپٹک کیبل پر جلد کام کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

سیکریٹری آئی ٹی نے مزید بتایا کہ بیوٹمزکے ساتھ ایگزے بیشن سینٹر پراجیکٹ میںملکر کام کرنے اور بلوچستان یونیورسٹی اوروومن یونیورسٹی کے ساتھ مختلف پراجیکٹ پر ساتھ ساتھ کام کرنے کے لئے بات چیت کا آغاز کردیا گیا ہے خصوصاً محکمہ آئی ٹی کو مزید ترقی دینے کے لئے کئی اہم پراجیکٹ شروع کئے جارہے ہیں جس میں قابل ذکر جدید سافٹ ویئر آئی ٹی پارک کا قیام ہے جسکی محکمہ پی اینڈ ڈی نے منطوری دے دی ہے اسی طرح حکومت بلوچستان کی ڈیٹا محفوظ کرنے کے لئے 200 ملین پر مشتمل ڈیٹا سینٹر کا پراجیکٹ جلد شروع کردیا جائیگا پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت آئی ٹی ٹریننگ سینٹرز میں جدید آئی ٹی ٹریننگ کورسز اور آئی ٹی سینٹر کو اپ گریڈ کیا جائیگاتاکہ جدید ٹیکنالوجی میں تربیت یافتہ افراد سی پیک جیسے اہم منصوبوں کے لئے مہیا کئے جاسکیں ۔

سیکریٹری آئی ٹی ڈاکٹر آفتاب بلوچ نے مزید بتایا کہ محکمہ کے ملازمین کے کئی سال سے زیر التوا پرو موشن کیسز کو حل کردیا گیا ہے ۔ سروس رولز کو بہتر کیا جارہا ہے اسی طرح نئی پوسٹیں منظور کی گئی ہیں اور خالی پوسٹوں پر تعیناتی کی جارہی ہے اسکے علاوہ حکومت بلوچستان کے ملازمین کو جدید آئی ٹی ٹریننگ کورسز کے لئے لاہور ، کراچی اور اسلام آباد بھیجا جائیگا تاکہ محکموں کی کارکردگی بہتر بنائی جاسکے ۔ آخر میں سیکریٹری آئی ٹی ،ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی طارق قمر بلوچ ، ایڈیشنل سیکریٹری غلام مصطفی اور ڈائریکٹر ٹریننگ جواد احمد نے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔