میاں نواز شریف اورمیاں شہبازشریف کا 5 اور6 جون کا دورہ کراچی منسوخ کردیا گیا

پیر 4 جون 2018 21:19

میاں نواز شریف اورمیاں شہبازشریف کا 5 اور6 جون کا دورہ کراچی منسوخ کردیا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اورمیاں شہبازشریف کا 5 اور6 جون کا دورہ کراچی منسوخ کردیا گیا ہے میاں نوازشریف نے آج 5جون کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچنا تھا مگر عمرے کی ادائیگی کے لیے ان کی سعودی عرب روانگی کے باعث دورہ کراچی منسوخ کردیا گیا ہے اسی طرح مسلم لیگ نون کے صدرشہبازشریف نے کل 6 جون کوکراچی کا دورہ کرنا تھا جوان کی مصروفیات کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے مسلم لیگی قائدین نے دورہ کراچی میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ اور دیگر رہنمائوں سے مشاورت کرنا تھی جبکہ نواز شریف نے کراچی میں تاجروں کے ایک اجتماع سے خطاب کرنا تھا دوسری جانب مسلم لیگ(ن) سندھ 24جون کو کراچی میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرانے کا پروگرام بھی بنارہی ہے عوامی جلسہ سے نواز شریف یا شہباز شریف میں سے کوئی ایک خطاب کرے گا اور انتخابی مہم کے سلسلہ میں مسلم لیگ (ن)کا کراچی کا یہ جلسہ اہمیت کا حامل ہوگا۔