جان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پرمحکمہ داخلہ ، آئی جی سندھ اور دیگر کو7 جون کیلئے نوٹس جاری

پیر 4 جون 2018 21:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز امن کمیٹی کے رہنماحبیب جان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پرمحکمہ داخلہ ، آئی جی سندھ اور دیگر کو7 جون کیلئے نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو سندھ ہائی کورٹ نے درخواست گزار وہاب انصاری کو حبیب جان کا اتھارٹی لیٹر بھی پیش کرنے کا حکم دیا ہے، حبیب جان نے اپنی درخواست میں کہا کہ حبیب جان نے سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کی قیادت میں پیپلز امن کمیٹی قائم کی تھی ، امن کمیٹی کے ایم کیو ایم سے متعدد تصادم ہوے،پیپلز پارٹی نے اختلافات کی وجہ سے حبیب جان کے خلاف تیس سے ذائد مقدمات درج کرادیئے ، ان مقدمات کا حبیب جان سے کوئی تعلق نہیں ، بہتر مستقبل کے لیے پاکستان واپس آیا ہوں ہراساں نہ کیا جائے،اپنے خلاف درج مقدمات کا سامنا کرنا چاہتا ہوں پولیس اور دیگر کو گرفتار کرنے سے روکا جائے، رخواست میں صوبائی حکومت، آئی جی سندھ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔