حلقہ این اے 213سے الیکشن لڑنے کے لیے سابق صدر آصف علی زردرای سمیت متعدد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے

پیر 4 جون 2018 21:19

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) نواب شاہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213سے الیکشن لڑنے کے لیے سابق صدر آصف علی زردرای سمیت متعدد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو نواب شاہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے سابق صدر آصف علی زرداری ،مسلم لیگ (ن) سید سید سجاد شاہ ،پی ٹی آء کے گل محمد رند ،سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹرقادر مگسی اور سینئر صحافی کامران ابڑو سمیت متعدد امیدواوں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں ۔