شکارپور میں عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے سلسلہ شروع

پیر جون 21:19

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) ملک بھر کی طرح شکارپور میں عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔۔قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 198 ، 199 اور صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں پی ایس 7 ، پی ایس 8 اور پی ایس 9 کے لئے مختلف شخصیات کی جانب سے کاغذات نامزدگی وصول کئے گئے۔

(جاری ہے)

اب تک کے اطلاعات کے مطابق 22 کاغذات نامزدگی وصول کئے گئے، جن سیاسی شخصیات کے کئے فارم وصول کیے گئے ان میں سابق رکن صوبائی اسمبلی مقبول شیخ، امتیاز شیخ ، سابق،تعلقہ ناظم ظفر علی شیخ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، سابق رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہر ، ایم ایم کے عبداللہ پہوڑ ، سابق رکن قومی اسمبلی محمد ابرہیم جتوئی، فیاض محمود شیخ ،جی ڈی اے آغا تیمور خان اور دوسرے افراد شامل ہیں۔

کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے سلسلہ 8 جون تک جاری رہے۔