راہزن اورڈکیت گروہ کے 3ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار، مسروقہ رقم اوواردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد

پیر 4 جون 2018 21:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) تھانہ صدر پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے راہزن اورڈکیت گروہ کے 3ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے انکے قبضے سے مسروقہ رقم اوواردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ اوتھانہ صدرعبدالحکیم خان گشت پر موجود تھے کہ اسی اثنا رنگ روڈ پر 3افراد راہزنی کے واردات میں مصروف تھے جن کو موقع پرپولیس نے گرفتارکیاگرفتار ملزمان، ناصر ولد گل ولی ،حنیف ولد عبدالسلام ساکنان بابینی چورہ اورگل محمد عرف چینے ولد امیر سید سکنہ چمتارکے قبضے سے مسروقہ رقم7000روپے، استعمال ہونے والا اسلحہ 3پستول برآمد کی جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :