سرگودھا،دس دن سے غائب 35 سالہ شادی شدہ خاتون کی نعش کھال سے مل گئی ،خاتون کو گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا

پیر 4 جون 2018 21:24

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) سرگودھا کے علاقہ کوٹ مومن میں دس یوم سے غائب 35 سالہ شادی شدہ خاتون کی نعش کھال سے مل گئی جسے گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کوٹ مومن کے علاقہ کوٹ راجہ ڈیرہ جوئیہ کی 35 سالہ شادی شدہ خاتون عزیز بی بی 25 مئی سے گھر سے غائب تھی جسے گلا دبا کر قتل کر کے نعش لنک کینال میں پھینک دی گئی جسے تھانہ کوٹ مومن پولیس نے تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے ہسپتال منتقل کر دیا اور تفتیش شروع کر دی جس میں بھائی پر شبہ قتل کیا جا رہا ہے۔