بنوں،فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ،دو زخمی ہو گئے

پیر 4 جون 2018 21:24

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور واقعہ رونما ہوا جہاں نامعلوم مسلح آفراد نے گھر میں گھس کر ہاشم خان نامی شخص کو قتل کر کے فرار ہو گئے دوسری طرف شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس کے خلاف یوتھ آف وزیرستان نے میر علی چوک میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں فائرنگ کا دوسرا واقعہ تھانہ صدر کی حدود میں واقع جوڈیشل کمپلیکس کے سامنے 20سالہ نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا اطلاعات کے مطابق محیط اللہ خان ولد نورولی خان اپنے ماموں زادوں کے ساتھ جوڈیشل کمپلیکس آیا تھا کچہری سے نکلتے ہی مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس سے وہ جاں بحق ہو گئے حملہ آ ور نے قتل کی واردات کرتے ہوئے وہاں پر ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکا ر پر بھی فائرنگ کر دی آلہ قتل جائے وقوعہ پر گر گئی اور حملہ آ ور موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا وجہ عداوت ذاتی دشمنی بتائی گئی ہے اقدام قتل کی تیسری واردات تھانہ صدر کی حدود جی ٹی ایس چوک میں رونما ہو ئی جہاں حملہ آ وروں نے مہر زمان سکنہ کوٹکہ غلام قادر اور ان کے بیٹے احمد خان کو قتل کی دشمنی کی عداوت پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا پولیس نے تمام واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔