چوہدری نثار عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ مانگیں یا نہ مانگیں انہیں ٹکٹ ملے گا ‘شہباز شریف کااعلان

پیر جون 21:32

چوہدری نثار عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ مانگیں یا نہ مانگیں انہیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ چوہدری نثار عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ مانگیں یا نہ مانگیں لیکن انہیں ٹکٹ ملے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چوہدری نثار ناراض ضرور ہیں لیکن جلد مان جائیں گے ،وہ ہمارے دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے پارٹی ٹکٹ کے لیے تاحال درخواست نہیں دی ،وہ ٹکٹ مانگیں یا نہ مانگیں ،انہیں عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ ضرور دیا جائے گا ۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے چوہدری نثار کو مرکزی پارلیمانی بورڈ کا رکن نہیں بنا یا جبکہ 2013میں وہ پارلیمانی بورڈ کا حصہ تھے ۔