پنجاب میں نگران وزیراعلی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بدھ کے روز بلانے پر اتفاق

تحریک انصاف کی طرف سے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید، سبطین خان اور شعیب صدیقی پارلیمانی کمیٹی میں ہوں گے (ن)لیگ نے ملک احمد خان، رانا ثنااللہ اور خواجہ عمران نذیر کو کمیٹی میں شامل

پیر جون 21:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) پنجاب میں نگران وزیراعلی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بدھ کے روز بلانے پر اتفاق۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں نگران وزیراعلی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بدھ کے روز بلانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی طرف سے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید، سبطین خان اور شعیب صدیقی پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہوں گے جب کہ (ن)لیگ نے ملک احمد خان، رانا ثنااللہ اور خواجہ عمران نذیر کو کمیٹی میں شامل کیا ہے ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بدھ کے روز 2 بجے بلانے پر اتفاق کیا گیا ہے جس میں تحریک انصاف کی طرف سے ایاز امیر اور حسن عسکری کا نام پیش کیا جائے گا جبکہ (ن)لیگ جسٹس (ر) سائر علی اور سابق نیول چیف ایڈمرل (ر)ذکااللہ کا نام دے گی۔

پارلیمانی کمیٹی کو 6 جون یعنی بدھ کے روز ہی اس حوالے سے فیصلہ کرنا ہے، اگر پارلیمانی کمیٹی کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا۔