لیسکو بی آر بی سب ڈویژن کے ملازمین نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن میں ملوث لائن سپرنٹنڈنٹ قدیر میر کو ایس ڈی او کا چارج دینے پر دفتر میں ہڑتال کر دی، دفتر کے داخلی راستوں پر کرپشن پر مبنی بینر آویزاں

پیر جون 21:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) لیسکو بی آر بی سب ڈویژن کے ملازمین نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن میں ملوث لائن سپرنٹنڈنٹ قدیر میر کو ایس ڈی او کا چارج دینے پر دفتر میں ہڑتال کر دی، دفتر کے داخلی راستوں پر کرپشن پر مبنی بینر آویزاں کر دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق لیسکو بی آر بی سب ڈویژن میں ملازمین نے ہڑتال کر دی ہے۔ ملازمین نے ایس ڈی او قدیر میر کیساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

ملازمین نے بتایا کہ لائن سپرنٹنڈنٹ قدیر میر کو ایس ڈی او کا چارج سونپا گیا ہے، قدیر میر کیخلاف ڈیڑھ کروڑ روپے کا آڈٹ پیپر موجود ہے تاہم اعلی افسران کی پشت پناہی کی وجہ سے چارج سونپا گیا ہے جس کے باعث کرپٹ ایس ڈی او کیساتھ ملازمین نے کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے احتجاج شروع کر دیا۔ ملازمین نے بتایا کہ ایس ڈی او قدیر میر مبینہ طور پر بجلی چوری میں ملوث ہے دوسری جانب ملازمین نے بجلی چوری میں ملوث ہونے پر دفتر میں بینرز آویزاں کر دیئے ہیں جس کیں واضح کیا گیا ہے کہ کروڑوں روپے کی کرپشن کے باوجود قدیر میر کو اعلی افسران نے تعینات کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :