Live Updates

وفاقی حکومت ختم ہونے کے بعداسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے افسران نے من مانی شروع کر دی

جڑواں شہر راولپنڈی اور اسلام آباد کے مکین شدید گرمی میں ظالمانہ لوڈ شیڈنگ سے بلبلہ اٹھے، جڑواں شہروں میں پانی کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا ،عوام سراپا احتجاج روات اور سنگ جانی گرڈ سٹیشن اوور لوڈڈ ہونے کی وجہ سے جبری لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، گرڈ اسٹیشن اوور لوڈڈ ہونے کی وجہ سے رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ کا شیڈول بھی تبدیل کیا گیا ہے ،جس کے مطابق 10فیصد سے کم لائسز والے فیڈرز پر زیرو لوڈ شیڈنگ ختم کر کے ساڑھے 3گھنٹے اسی طرح دیگر فیڈرز پر بھی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے،ترجمان آئیسکو

پیر 4 جون 2018 21:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) وفاقی حکومت ختم ہونے کے بعداسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو )کے افسران نے من مانی شروع کر دی۔جڑواں شہر راولپنڈی اور اسلام آباد کے مکین شدید گرمی میں ظالمانہ لوڈ شیڈنگ سے بلبلہ اٹھے۔جبری لوڈ شیڈنگ سے جڑواں شہروں میں پانی کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا ہے۔ترجمان اآئیسکو کا کہنا ہے کہ روات اور سنگ جانی گرڈ سٹیشن اوور لوڈڈ ہونے کی وجہ سے جبری لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، گرڈ اسٹیشن اوور لوڈڈ ہونے کی وجہ سے رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ کا شیڈول بھی تبدیلکیا گیا ہے ،جس کے مطابق 10فیصد سے کم لائسز والے فیڈرز پر زیرو لوڈ شیڈنگ ختم کر کے ساڑھے 3گھنٹے اسی طرح دیگر فیڈرز پر بھی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رمضان کے بابرکت مہینے میں سحری کے اوقات میں بھی جڑواں شہروں کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی۔ گزشتہ روز دن کے اوقات میں بھی گھنٹوں بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی جبکہ جڑواں شہر وں کے متعدد علاقوں میں کم وولٹیج کی وجہ سے الیکٹرونکس آلات بھی جل گئے۔گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں پانی کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا ہے جس سے ٹینکر مافیہ کی عید سے قبل ہی عید ہو گئی ہے، آئیسکو کی جانب سے راولپنڈی میں شیڈول سے ہٹ کر لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،جس سے اندروان شہر کے لوگ سراپا احتجاج ہیں جبکہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شدید گرمی میںگھروں میں پانی کی سپلائی بھی متاثر ہوئی ہے ،دوسری جانب نجی ٹینکر مافیہ نے پانی کے ٹینکرز کے ریٹ بھی بڑھا دئیے ہیں۔

دوسری جانب شہر اقتدار میں بھی ضالمانہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس،جی سیون ،جی ایٹ،جی نائن ،آئی نائن ،جی الیون ،بلیو ایریا،ایف سیکس ،ایف ایٹ ،آبپارہ مارکیٹ،ستارہ مارکیٹ جی 10مرکز،بری امام سمیت نواحی علاقوںمیں بھی آئیسکو کی جانب سے شیڈول سے ہٹ کر لوڈ شیڈنگ جاری ہے،مذکوہ علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پانی کی سپلائی بھی متاثر ہوئی ہے ۔

دوسری جانب ترجمان آئیسکو نے کہا ہے کہ روات اور سنگ جانی گرڈ سٹیشن اوور لوڈڈ ہونے کی وجہ سے جبری لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے،مذکورہ دونوں گرڈ اسٹیشنز کو اپ گریڈ کرنے کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے، ترجمان آئیسکو کامزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز بجلی کی زیادہ سے زیادہ ڈیمانڈ 2250میگا واٹ رہی،آئیسکو کو ڈیمانڈ کے مطابق بجلی مل رہی ہے مگر دونوں گرڈ اسٹیشن اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے جبری لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

آئیسکو ترجمان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں سحر اور افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی ،وزارت توانائی کی جانب سے گرڈ اسٹیشن اوور لوڈڈ ہونے کی وجہ سے رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ کا شیڈول تبدیل کیا گیا ہے،جس کے مطابق 10فیصد سے کم لائسز والے فیڈرز پر زیرو لوڈ شیڈنگ ختم کر کے ساڑھے 3گھنٹے لوڈ شیڈنگ کر دی گئی ہے،اسی طرح دیگر فیڈرز پر بھی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات