ایف بی آر نے راحت فتح علی سے ٹیکس بقایات کی وصولی کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا

پیر 4 جون 2018 21:32

ایف بی آر نے راحت فتح علی سے ٹیکس بقایات کی وصولی کیلئے کارروائی کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے معروف گلوکار راحت فتح علی خان سے ٹیکس بقایہ جات ریکوری کیلئے کارروائی شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

راحت فتح علی خان کو حکم امتناعی ختم ہونے کے بعد ریکوری کے لیے نوٹس جاری کر دیا گیا۔گلوکار کے ذمے سال 2015 کے انکم ٹیکس کی مد میں 35 لاکھ روپے واجب الادا تھے ۔ایف بی آر 23 لاکھ 25 ہزار روپے پہلے ہی ریکور کرچکا ہے ۔ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کے اکائونٹس منجمد کر رکھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :