پاکستان ریلوے کا لاہور اور نارووال کے درمیان نارووال پسنجر کے نام سے نئی ٹرین چلانے کا اعلان

پیر 4 جون 2018 21:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) پاکستان ریلوے نے لاہور اور نارووال کے درمیان نارووال پسنجر کے نام سے نئی ٹرین چلانے کا اعلان کر دیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد آفتاب اکبر نے منظوری دیدی ۔ اے جی ایم ٹریفک عبدالحمید رازی کی ہدایت پر نارووال ایکسپریس کے اجرا کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان ریلوے کے مطابق نارووال پسنجر کا افتتاح دس جون کو ہو گا، ٹرین دس بجے لاہور سے جبکہ دو بجے دوپہر نارووال سے روانہ ہو گی۔ ٹرین چلانے کا اعلان سابق وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے نارووال ریلوے اسٹیشن کے افتتاح کے موقعے پر کیا تھا۔لاہور سے نارووال کا کرایہ سو روپے ہو گا، ٹرین شاہدرہ، نارنگ، بدوملہی سے ہوتی ہوئی نارووال پہنچے گی۔