تبدیلی کے دعویداروں اور ملکی ترقی میںرکاوٹیںڈالنیوالوں کیلئے الیکشن بھیانک خواب ثابت ہوگا'پرویز ملک

شعبدہ بازوں نے 5برس کے دوران عوام کی خدمت کی بجائے ترقی کے عمل میں رکاوٹیں ڈالیں'عمران نذیرکی کارکنوں سے گفتگو

پیر 4 جون 2018 21:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر وسابق وفاقی وزیر پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ نام نہاد تبدیلی اور نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں کو پہلے بھی عوام مسترد کرچکے ہین اب 25جولائی کو ہمیشہ کے لئے خدا حافظ کہہ دیں گے ،نیازی سیاست چھوڑکر کوئی اور کام کر لیں،عوام سیاسی شعبدہ بازوں کو پہچان چکے ہیں، ان شعبدہ بازوں نے 5برس کے دوران عوام کی خدمت کے بجائے ترقی کے عمل میں رکاوٹیں ڈالیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرارکان اسمبلی غزالی سلیم بٹ،چوہدری شہباز، سید توصیف شاہ،سینیٹرڈاکٹر اسد اشرف،زکریا بٹ،عامر خان،سعدیہ تیمور،جاوید اقبال ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی کی بنا پر عوام کے دلوں میں بستی ہے۔

نام نہاد تبدیلی اور نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں کی کارکردگی سب کے سامنے ہے،مسلم لیگ (ن )کو ملک کی عوام خدمت اور ترقیاتی منصوبوں کی بدولت 2018 کے عام انتخابات میں ووٹ دیں گے۔انہوںنے کہاکہ عوام صرف اور صرف کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے۔ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کے لئے الیکشن بھیانک خواب ثابت ہوگا۔ پنجاب سمیت پاکستان بھر میں مسلم لیگ(ن) حکومت بنائیگی، عوام جانتے ہیں کہ کس نے دن رات ان کی خدمت میں صرف کئے اور کون جھوٹ بولتا رہا۔

ہم نے سڑکیں اور میٹروہی نہیں بلکہ صوبہ بھر میں سکول، کالج، ہسپتال بھی بنانے کے ریکارڈ قائم کئے ہیں، زرداری او رنیازی کے اکٹھے ہونے کا مقصدعوام کی خدمت نہیں، اقتدار کی کرسی ہے، عوام کے حالات میں مثبت اور خوشگوار تبدیلی ہم لا رہے ہیں، پنجاب میں میگا پراجیکٹ سے ترقیاتی انقلاب پاکستان مسلم لیگکا اعزاز ہے۔