چیف جسٹس آف پاکستان نے اسلام آباد کی پہاڑیوں پر جنگلات میں لگنے والی آگ کا ازخود نوٹس لے لیا، متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری

پیر 4 جون 2018 21:37

چیف جسٹس آف پاکستان نے اسلام آباد کی پہاڑیوں پر جنگلات میں لگنے والی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے مارگلہ ہلز اسلام آباد کی پہاڑیوں پر جنگلات میں لگنے والی آگ کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پیر کوچیف جسٹس نے یہ نوٹس ذرائع ابلاغ میں چھپنے والی خبروں پر لیا اور اس آتشزدگی کو جنگلات، جنگلی حیات، ماحولیات کے لئے سنگین خطرہ قرار دیا ہے ۔کیس کی سماعت 7 جون کومقرر کردی ہے، اٹارنی جنرل ، سیکرٹری ماحولیات، سیکرٹری کیڈ، میئر اسلام آباد، میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد، چیف کمشنر اسلام آباد، چیئرمین سی ڈی اے کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔