ریحام خان نے حمزہ علی عباسی کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

حمزہ علی عباسی نے میرے متعلق میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلائیں ، ریحام خان کا قانونی نوٹس

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر جون 18:52

ریحام خان نے حمزہ علی عباسی کو قانونی نوٹس بھجوا دیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 04 جون 2014ء ) ::ریحام خان نے حمزہ علی عباسی کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔۔ریحام خان کے قانونی نوٹس کے مطابق ریاحام کا کہنا تھا کہ حمزہ علی عباسی نے میرے متعلق میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلائیں۔تفصیلات کے مطابق حمزہ علی عباسی اور ریحام خان میں تنازعہ شدت اختیار کرگیا۔۔ریحام خان نے معروف اینکر و اداکار حمزہ علی عباسی کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ان کو قانونی نوٹس بھیج دیا ۔

ریحام خان نے قانونی نوٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ حمزہ علی عباسی نے میرے خلاف میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلائی ہیں ۔حمزہ عباسی نے مجھ پرشہبازشریف سے ایک لاکھ پاؤنڈ لینے کا الزام لگایا۔۔ریہام خان پراحسن اقبال سے رابطے کا الزام بھی لگایا گیایاد رہے اس سے پہلے بھی حمزہ علی عباسی اور ریحام خان میں ریحام خان کی آنے والی کتاب کو لے کر تنازعہ پیدا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ریحام خان نے حمزہ علی عباسی پر الزام لگایا تھا کہ حمزہ نے انہیں دھمکایا ہے۔اس لڑائی کا آغاز ایک ٹوئیٹ سے ہوا جو حمزہ علی عباسی نے ریحام خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کی۔حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ریحام خان کی کتاب کا مسودہ پڑھا ہے جس کا لب لباب یہ ہے کہ عمران خان دنیا کا سب سے برا شخص، ریحام خان سب سے تہجد گزار متقی خاتون اور شہباز شریف سب سے اچھے انسان ہیں۔

جس پر ریحام خان نے انہیں جواب دیتے ہوئے کہا کہ کتاب منظر عام پر آنے سے پہلے حمزہ علی عباسی نے کیسے پڑھ لی یا تو انہوں نے چوری کی ہے یا کوئی فراڈ
اس کے بعد ریحام خان نے حمزہ علی عباسی پر الزام لگایا کہ وہ انہیں ایک عرصے سے دھمکا رہے ہیں
اور اس کے ساتھ ہی حمزہ علی عباسی کی ای میلز کا سکرین شاٹ بھی شئیر کیا۔
۔جس کے بعد حمزہ علی عباسی نے بھی ریحام خان کے اس اقدام کا جواب دینا ضرور سمجھا اوردو روز قبل حمزہ علی عباسی بھی ریحام خان کی ای میلز سامنے لے آئے تھے۔