پنجاب فو ڈاتھارٹی کی لاہورمیں ملاوٹ مافیا کیخلاف کاروائیاں

مضر صحت گھی کے استعمال پر پھیونیاں پوائنٹ،زنگ آلود مشنری ،غلط لیبلنگ پر2واٹرفلٹریشن پلانٹ سیل ْسربمہربیف شاپ خودڈی سیل کرنے پر مقدمہ درج، ناقص انتظامات پر13فوڈ پوائنٹس کو 1لاکھ48 ہزارکے جرمانے

پیر 4 جون 2018 21:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور میںکاروائیاں کرتے ہوئے ناقص سٹوریج،کھلے رنگوں،کیمیکل کے استعمال،صفائی کے نامناسب انتظامات اور لائسنس کی عدم موجودگی پر کیچپ یونٹ ،مضر صحت گھی کے استعمال پر معروف ریسٹورنٹ، پھیونیاں پوائنٹ،غلط لیبلنگ پرفلٹریشن پلانٹ سیل کر دیے ۔مضر صحت گوشت فروخت کرنے پر سربمہر کی گئی بیف شاپ کو خود سے ڈی سیل کر کے بیمار گوشت فروخت کرنے پر شاپ دوبارہ سیل کر کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر وا دیا گیا۔

ناقص انتظامات پر13 فوڈ پوائنٹس کو1لاکھ 48ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے۔رمضان بازروں میں سٹالز کی چیکنگ کے دوران 253 کلوگلے سڑے پھل سبزیاں 200کلو مضر صحت کیچپ ،50کلو سٹارچ اوربھاری مقدار میں غیر معیار بوتلیںتلف کر دی گئیں ۔

(جاری ہے)

متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔۔تفصیلات کے مطا بق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموںنے لاہور کے علاقے نیوسمن آباد میں واقع صفا فوڈز کیچپ پروڈکشن یونٹ کوکاسمیٹکس رنگ، تاریخ اجراہ اور انتہا کی عدم موجودگی،حشرات کی بہتات،گلے سڑے ٹماٹر ،مضر صحت سٹارچ استعمال کرنے،ورکرز کی ذاتی صفائی اور میڈیکل نہ ہونے پرسربمہر کر دیا۔

باری پیر دربار کے علاقے میں واقع سلیم پھیونیاں پوائنٹ کو مضر صحت استعمال شدہ گھی میں پھیونیاں تیار کرنے ،فرائنگ ایریا میں واش روم کی موجودگی پر سیل کر دیا گیا۔مزید برآںفوڈ سیفٹی ٹیمز نے ٹائون شپ میںسپارکلے ہلتھ واٹر فلٹریشن پلانٹ اور ہربنس پورہ میںپیورزہ واٹر کو غیر معیاری بوتلیں ، پی ایف کا لوگو استعمال کرنے،پانی کے ٹیسٹ کی عدم دستیابی،ورکرز کی ذاتی صفائی اورمیڈیکل نہ ہونے ،زنگ آلود مشنری کی موجودگی پر سیل کر دیا ۔

مضر صحت گوشت فروخت کرنے پر سربمہر کی گئی بیف شاپ کو خود سے ڈی سیل کر کے بیمار گوشت فروخت کرنے پر شاپ دوبارہ سیل کر کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر وا دیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے سیل کیے گئے فوڈ بزنس سے چھڑ چھاڑ کرنا قانون جرم ہے۔علاوہ ازیںفوڈ سیفٹی ٹیموں نے متعدد کاروائیوں میں 14 فوڈ پوائنٹس کو دی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے، زائدلمعیاد اشیا ء کی موجودگی، حشرات کی بہتات اورنا قص انتظامات پر1 لاکھ 48ہزارکے جرمانے عائد کیے۔

علاوہ ازیں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں لگائے گئے رمضان بازاروں کی چیکنگ کے دوران 253کلو گلے سڑے پھل سبزیاں، 200کلو مضر صحت کیچپ ،50کلو سٹارچ اوربھاری مقدار میں غیر معیار بوتلیں اور بھاری مقدار میں ناقص خوراک کو تلف کر دیا گیا ۔ قوانین کی خلاف ورزی پر 50فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :