انتخابات کا مقصد عوام اپنی بہتر نمائندگی کا انتخاب کرے ،محمد صادق عمرانی

ماضی اور حال کے نمائندوں کی کارکردگی کا جائزہ لیکر عوام کو اب خود ضمیر کا فیصلہ دینا ہوگا آزادانہ اور شفاف انتخابات میں ہمیشہ پی پی پی نے ہی جیتا ہے عوام کی قوت سے بلوچستان میں اگلی حکومت اب پی پی پی کی ہوگی، استقبالیہ کے بعد میڈیا سے بات چیت

پیر 4 جون 2018 21:37

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ انتخابات کا مقصد عوام اپنی بہتر نمائندگی کا انتخاب کرے ماضی اور حال کے نمائندوں کی کارکردگی کا جائزہ لیکر عوام کو اب خود ضمیر کا فیصلہ دینا ہوگا آزادانہ اور شفاف انتخابات میں ہمیشہ پی پی پی نے ہی جیتا ہے عوام کی قوت سے بلوچستان میں اگلی حکومت اب پی پی پی کی ہوگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ ڈیرہ مراد جمالی میں اپنے دیئے گئے شاندار استقبالیہ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ مختلف ادوار میں نصیرآباد ڈویژن سے دو وزیر اعظم چار وزیراعلی سمیت اہم عہدوں پر فائز رہنے والوں نے عوام اور علاقے کے لیے کیا کیا عوام آج بھی بنیادی حقوق اور سہولیات سے محروم چلے آرہے ہیں گزشتہ پانچ سال میں تو کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے گئے تین تین ارب کے فنڈز کہا خرچ ہوئے نوکریوں پر کرپشن اور پیسے لینا جن لوگوں نے قومی مفادات کے نام پر مالیاتی وسائل کو لوٹا عوام ایسے لوگوں سے اب خود احتساب کریں میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ نصیرآباد کی عوام کے ساتھ کی گئی ناانصافیوں اور ذیادتیوں کے خلاف ہم نے ہر فورم پر آواز بلند کی اپنے دور اقتدار میں علاقے میں ڈگری کالج، گیس بجلی کی فراہمی بے روزگار نوجوانوں کو مفت ملازمتیں دی میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ انشاء اللہ کامیاب ہو کر پہلی فرصت میں ڈیرہ مراد جمالی سمیت حلقہ انتخاب میں پچاس کروڑ کے ترقیاتی کام کروایا جائے گا زراعت کی ترقی نہری نظام کی مکمل بحالی تعلیم صحت کے شعبے میں سہولیات کی فراہمی سمیت بے روزگار نوجوانوں کو ملازمتیں میری اولین ترجیحات ہونگی ایک سوال کے جواب میں میر صادق عمرانی نے کہا کہ ن لیگ کی کارکردگی اگر بہتر ہوتی تو آج نواز شریف عدالتوں کے چکر نہیں لگاتے اور کہا کہ اپنے ذاتی مفادات کے لئے جو شخص دشمن ملک میں کاروبار کو اہمیت دے وہ ملک اور قوم کا کبھی خیر خواہ نہیں ہوسکتا۔