حیدرآبا پولیس نے جرائم پیشہ افرا دکیخلاف کارروائی، 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا

اسلحہ، مسروقہ گاڑیاں اور داؤ پر لگی لاکھوں روپے کی رقم برآمد کرلی

پیر 4 جون 2018 21:46

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) حیدرآبا پولیس نے جرائم پیشہ افرا دکیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ گاڑیاں اور داؤ پر لگی لاکھوں روپے کی رقم برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ٹنڈویوسف پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپے مارکر 6ملزمان رشید جتوئی، عبدالقادر ، علی بخش، عبدالکریم ، علی محمد اور منگھن کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے داؤ پر لگی لاکھوں روپے کی رقم ، موبائل فون برآمد کرلئے۔

جبکہ حسین آباد پولیس نے چار ملزمان ریاض بروہی، امجد مغیری، وسیم رضا اور عامر جمالی کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے دو موٹر سائیکلیں ، پانچ موبائل فون، تین عدد پستول ، ایک اصلی اور دو نقلی کھلونا پستول برآمد کرلی۔ پولیس کا پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں ملزمان کا تعلق نواب شاہ سے ہے جو یہاں واردات کرنے کے بعد واپس نواب شاہ چلے جاتے تھے۔