محمد صلاح انجری کے باوجود ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے اعلان کردہ مصری سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب

پیر 4 جون 2018 21:46

محمد صلاح انجری کے باوجود ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے اعلان کردہ ..
قاہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) مصر نے رواں ماہ شیڈول ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے حتمی 23 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، سٹار فٹ بالر محمد صلاح انجری مسائل کے باوجود ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، صلاح یوئیفا چیمپئنز لیگ فائنل کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ کا آغاز 14 جون سے ہو گا، مصر کو گروپ اے میں میزبان روس، یوروگوئے اور سعودی عرب کا چیلنج درپیش ہو گا، مصر کی ٹیم 15 جون کو یوروگوئے کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔ اعلان کردہ سکواڈ ایشام الحیدری، محمد ال شیناوے، محمود حمدی، محمد عبدالشافع، احمد ہیغازی، علی غابر، احمد المحمدی، عمر غابر، طارق حامد، شیکابلا، عبداللہ سید، ثام مورسی، محمد النینی، محمود، رمضان سوبھی، محمود حسن، عامر وردا، مارون محسن اور محمد صلاح پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :