سی ڈی اے نے سیکٹر ایف الیون بھیکہ سیداں میں 61 کمرشل سٹرکچرز کو مسمار کر دیا

پیر 4 جون 2018 21:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی ای) نے اسلام آباد انتظامیہ کی مدد سے سیکٹر ایف الیون بھیکہ سیداں میں مشترکہ آپریشن کر کے 61 کمرشل سٹرکچرز کو مسمار کر دیا۔ مسمار کی گئی تعمیرات میں کار شو رومز ،آٹو میکینک ورکشاپس، سروس سٹیشنز ،جنرل سٹورز، کھوکھے ،کمرے ،ریسٹورنٹس، کباڑخانے، ڈینٹگ پینٹنگ کی دکانیں اور آٹور سپیر پارٹس کی دکانیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایات پر سی ڈی اے نے اسلام آباد انتظامیہ کی مدد سے یہ کاروائی ایف الیون بھیکہ سیداں کی مین ڈبل روڈ پر غیر قانونی تجاوزات اور تعمیرات کے خلاف عمل میں لائی۔ واضح رہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضہ ختم کرنے کے لیے نوٹسسز جاری کیے تھے اور مقررہ مدت کے اختتام پر بھر پور کاروائی عمل میں لائی گئی۔ جس میں سی ڈی اے اور آئی سی ٹی کے علاوہ اسلا م آباد پولیس اور رینجرز نے بھی حصہ لیا۔