گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 25دکانداروں کو45 ہزار500 روپے جرمانہ

پیر 4 جون 2018 21:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 25گراں فروشوں کو45ہزار500 روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری بیان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر صدر اسلام آباد نے جی 13ترنول ایریا میں پرائس چیکنگ کی اور 35دکانیں چیک کیں اور 25گراں فروشوں کو 45,500/روپے جرمانہ عائد کیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ نے دکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ اشیاء خوردونوش کی ریٹ لسٹ آویزاں کی جائے اور سبزی فروٹ سمیت دودھ ، دہی ، پکوڑے ، سموسے اور جلیبی تمام اشیاء کی کوالٹی یقینی بنائیں اور اشیاء ضررویہ مقررہ داموں فروخت کی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :