کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مجموعی طور پر11ارب65کروڑ ورپے کی ٹیکس آمدنی حاصل کرلی

پیر جون 21:53

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے مئی2018کے دوران مجموعی طور پر11ارب65کروڑ ورپے کی ٹیکس آمدنی حاصل کرلی ہے۔ ماہ اپریل2018میں اپریزمنٹ ویسٹ نی8ارب26کروڑ روپے کی ٹیکس آمدنی حاصل کی تھی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اپریزمنٹ ویسٹ نے مئی2018میں کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں7ارب45کروڑ82لاکھ روپے‘ سیلز ٹیکس میں2ارب 41کروڑ 76لاکھ روپے‘ انکم ٹیکس میں ایک ارب74کروڑ57لاکھ روپے جبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں3کروڑ35لاکھ روپے حاصل کئے ہیں۔ اپریزمنٹ ویسٹ نے اپریل 2018کے دوران کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں5ارب47کروڑ80لاکھ روپے‘ سیلز ٹیکس میں ایک ارب98کروڑ74لاکھ روپے‘ انکم ٹیکس میں ایک ارب 75 کروڑ 86لاکھ روپے وصول کئے تھے۔