یوم شہاد ت حضرت علیؓ،21رمضان المبارک کے جلوس بارے انتظامات کئے جا رہے ہیں،ڈی سی

پیر 4 جون 2018 22:03

لاہور۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) ڈ ی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ حضرت علیؓکے یوم شہاد ت کے موقع پر 21رمضان المبارک کو نکلنے والے جلوس کے انتظامات کئے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جلوس کے روٹ پر صفائی ستھرائی، پیچ ورک، تجاوزات کے خاتمہ کا کام تیزی سے جاری ہے، انہوں نے کہا کہ جلوس کے روٹ سے لٹکتی تاروں کو ہٹایا جا رہا ہے، ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ ا ے سی(سٹی) عبداللہ خرم نیازی انتظامات کی نگرانی کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :