گورنرخیبرپختونخوا کی لیفٹیننٹ جنرل(ر) ڈاکٹر ایوب خان مرحوم کے نمازجنازہ میں شرکت

پیر 4 جون 2018 22:03

گورنرخیبرپختونخوا کی لیفٹیننٹ جنرل(ر) ڈاکٹر ایوب خان مرحوم کے نمازجنازہ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے پیرکے روز لیفٹیننٹ جنرل(ر) ڈاکٹر ایوب خان مرحوم کے نمازجنازہ میں شرکت کی،جنہیں بعدازاںآبائی قبرستان تاروجبہ ضلع نوشہرہ میں سپردخاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

مرحوم کے نمازجنازہ میں گورنرخیبرپختونخوا کے علاوہ سیاسی وسماجی شخصیات، سول وعسکری حکام، عزیزواقارب اور علاقے کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔واضح رہے کہ مرحوم ڈاکٹرایوب خان گورنرخیبرپختونخوا انجینئر اقبال ظفرجھگڑا ،سابق وفاقی سیکرٹری سلیم خان جھگڑا اورآیاز خان جھگڑاکے پھوپھی زاد ، محمداسلم خان کے بھائی، ڈاکٹرہمایون اورجہانگیر خان کے والد، یوسف غفار اورڈاکٹرناصر خان اورکزئی کے ماموں تھے۔

متعلقہ عنوان :