Live Updates

پی پی پی کی مرکزی قیادت کاپارٹی امیدواروں کیلئے ٹکٹ کا جو فیصلہ کیا وہ قابل تحسین ہے، پرویز خٹک اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ سے الیکشن نہیں جیت سکتے تو اب الیکشن التوا بارے خطوط لکھ رہے ہیں ،بیرسٹر میاں فیروز جمال شاہ

پیر 4 جون 2018 22:03

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر بیرسٹر میاں فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے کہا ہے کہ پرویز خٹک کا انتخابات التوا بارے خط ان کا انتخابات سے راہ فرار کا بہانہ اور غیرجمہوری سوچ کی عکاس ہے پرویز خٹک اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ سے الیکشن نہیں جیت سکتے تو اب الیکشن التوا بارے خطوط لکھ رہے ہیں،پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کاپارٹی امیدواروں کیلئے ٹکٹ کا جو فیصلہ کیا وہ قابل تحسین ہے ،ہم اس کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ، تحریک انصاف کو آئندہ انتخابات میں اپنی حیثیت کااندازہ ہوجائے گا کیونکہ تحریک انصاف کا مثال ڈسٹ بین کا ہے جس میں پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کا کوڑا کرکٹ جمع ہوگیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی صدر اور این اے 26 کے نامزد امیدوار سردار علی خان ، پی کے 64 کے نامزد امیدوار بیرسٹر یوسف جمال شاہ کاکاخیل ، محمدالیاس اور شیخ انور بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے نوشہرہ کیلئے پارٹی امیدواروں کی نامزدگی کا اعلان کردیا این اے 25 سے خان پرویز خان، این اے 26 سے سردار علی خان، پی کے 61 سے پیرمحمداسلم، پی کے 62 میجر(ر) بصیرخٹک، پی کے 63 سے لیاقت شباب ، پی کے 64 سے بیرسٹر یوسف جمال شاہ کاکاخیل جبکہ پی کے 65 سے داؤد خٹک کو ٹکٹس جاری کردئیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت نے جن جن امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردئیے ان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے میرا مقصد پیپلزپارٹی کا منشور غریب عوام کو ان کا حق اور پرویز خٹک کی فرعونیت سے نجات دلانا ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی سوچ کونسلر کی سوچ تک محدود ہے اور ابھی تک وہ گلیوں نالیوں اور ڈانگوں کی سیاست کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو انتخابات ضرور ہوں گے اور انتخابات بروقت ہوں گے تو ملک میں جمہوریت کا تسلسل برقرار رہے گا اور یہی 25 جولائی کا سورج ملک بھر میں پیپلزپارٹی کی جیت کی نوید لے کر ابھرے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات