ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کوہاٹ شہر کے مختلف بازاروں کا اچانک دورہ ،گرانفروشی کرنیوالے 11 دکانداروں کیخلاف مقدمات درج

پیر 4 جون 2018 22:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ نے کوہاٹ شہر کے مختلف بازاروں کا اچانک دورہ کیا اورگرانفروشی کرنیوالے 11 مالکان پر مقدمات کا اندراج کرکے انھیں عدالت میں پیشی کے احکامات جاری کیے جبکہ متعدد مالکان پرفوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت موقع پر ہی 18ہزار روپے کے چالان کیے۔

پولیٹیکل بازار،تحصیل گیٹ،مصطفی بازار،کے ڈی اے گیٹ نمبر1،2،3 کے بازاروں میں اشیائے خوردونوش کے نرخ چیک کرنے کے دوران متعلقہ محکموں کے احکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔مذکورہ بازاروں میں فروٹ و سبزی کی دکانوں کے علاوہ بیکریوں،دودھ فروشوں اور پکوڑوں و سموسوںکے اسٹالز کو بھی چیک کیا گیا۔دریں اثناء انہوں نے ایک شہری کی شکایت پرزرگراں بازار میں بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے تحت جاری گلیوں اورنالیوں کی پختگی کے کام بھی معائنہ کیا اور ٹھیکیدار کو موقع پر احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

شہری نے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس سے سوشل میڈیاکے زریعے شکایت کی تھی کہ مین چوک اور زرگراں بازار میں کئی خواتین اور بچے کھلی نالیوں میں گر کر زخمی ہوچکے ہیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مذکورہ بازار میں نالے کے اوپر تجاوزات کو ختم کراکرخلاف ورزی کرنے والے 10 دکانداروں پر مقدمے کے اندراج کے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :