Live Updates

اسسٹنٹ کمشنر مردان کی مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ، دو قصائیوں رنگے ہاتھوں گرفتار

پیر 4 جون 2018 22:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) اسسٹنٹ کمشنر مردان محمد عمران خان نے ڈپٹی کمشنرشکایت ڈسک کارنر سے مہنگائی کے حوالے سے موصول شدہ شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے دو قصائیوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور ان سے زائد وصول کی جانے والی رقم کو واپس لیکر موقع پر موجودصارفین کے حوالے کی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر مردان نے ان دو قصائیوں اور تین فروٹ اور سبزی فروشان کو اشیاء مہنگی فروخت کرنے پر لاک اپ میں بند کیا ۔ دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی رحمت علی وزیر نے شیر گڑھ اور لونڈ خوڑ بازار میں اشیاء خورد و نوش کی جانچ پڑتال کی اور اشیاء مہنگی فروخت کرنے والوں کو قانون کے مطابق جرمانہ کیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات