Live Updates

تخت بھائی ،اگر کرپشن میں ملوث افتخار علی مشوانی کو دو بارہ ٹکٹ دیا تو حلقے کے کارکنان پی ٹی آئی کیخلاف احتجاجی تحریک چلائیں گے

پیر 4 جون 2018 22:24

تخت بھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) تحریک انصاف پی کی54 تخت بھائی کے عہدیداران اور کا رکنوں نے خبر دار کیا ہے کہ اگر پارٹی قیادت نے کرپشن میں ملوث سابق ایم پی اے افتخار علی مشوانی کو دو بارہ پارٹی ٹکٹ دیا تو حلقے کے کارکنان اور عہدیدار بھر پور احتجاجی تحریک چلانے کیساتھ ساتھ ا پنے فیصلے خود کرانے میں آزاد ہو نگے، دیگر5درخواست کنندہ کا رکنوں میں جس کو بھی پارٹی ٹکٹ دیا تو مکمل سپورٹ کرینگے ۔

ان خیا لات کا اظہار تحریک انصاف تحصیل تخت بھا ئی کے سینئر نائب صدر زاہد حسین ، پی کے 54کوارڈنیٹر عبدا لرازق سلا رزئی ، آصف اقبال ایڈو کیٹ اور دیگر درجنوں کارکنوں نے میڈیا کلب تخت بھائی میں ہنگامی پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر یو سی دامن کوہ کے صدر حارث خان ، سری بہلول کے صدر محمد زیب، نائب ناظم سری بہلول خان میر، گوجر گڑھی کے صدر میراز علی خان، جہا نگیر آباد کے جنرل سیکرٹری واجد علی اور آمین خان خٹک بھی مو جود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابق ایم پی اے افتخار علی مشوانی کی وجہ سے شروع ہی دن سے کا رکنوں میں بے چینی پا ئی جاتی ہیں۔وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف فا رورڈ بلا ک بنا نااور انٹرا پارٹی الیکشن کے دوران افتخار علی مشونی کا ویڈیو انکی پارٹی دشمنی کا وا ضح ثبوت ہیں اسی طرح سابق صو بائی وزیر تعلیم عاطف خان اور دیگر ارکان اسمبلی پر کرپشن کے الزا مات روز لگانا ان کا معمول ہے ۔

ا نہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کو پی کی54سے دیگر پا نچ کا رکنوں نے پارٹی ٹکٹ کے لیئے درخوا ستیں دی ہے ان میں جس کسی کو بھی ٹکٹ دیا گیا تو ہم ان کو بھر پور سپورٹ کرینگے ۔لیکن حلقے کے کا رکن کسی بھی صورت میں افتخار علی مشونی کو دو بارہ ٹکٹ دینے کے حق میں ہر گز نہیں ہے اگر اسے دو بارہ ٹکٹ دیا گیا تو کارکن اس کے خلاف سڑکوں پر نکل کر کسی بھی قر بانی سے ہر گز دریغ نہیں کرینگے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات