Live Updates

سید حیدر علی شاہ کا پی ٹی آئی سے بغاوت ، تحریک لبیک کیطرف سے پرویز خٹک کے مقابلے میں پی کے 64 سے الیکشن لڑنے کا اعلان

پیر 4 جون 2018 22:24

سید حیدر علی شاہ کا پی ٹی آئی سے بغاوت ، تحریک لبیک کیطرف سے پرویز خٹک ..
نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) تحصیل ممبر پبی اور پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات سید حیدر علی شاہ نے تحریک انصاف سے بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے تحریک لبیک کی طرف سے پرویز خٹک کے مقابلے میں پی کے 64 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا 2013 کے انتخابات میں ہم نظریاتی کارکنوں نے تحریک انصاف کو کامیاب کرایا تھا لیکن انہوں نے اپنی پانچ سالہ دور حکومت میں نظریاتی کارکنوں کو کڈھے لائن لگایاتھا اور چہیتوں کو نوازا تھا ان خیالات کااظہارانہوں نے نوشہرہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ میں نے تحریک انصاف چھوڑ کر تحریک لبیک میں شمولیت اختیار کرلی ہے اور 2018 کے انتخابات میں پی کے 64 سے پرویز خٹک کے مقابلے میں انتخاب لڑوں گا اور پروزیز کو ان کے آبائی حلقے پر عبرتناک شکست دیں گے تاکہ ان کو پتہ چل سکے کہ پارٹی کے نظریاتی کارکن کیا ہوتے ہیں اور نظریاتی کارکنوں کی وجہ سے پارٹیاں حکومتوں میں آتی ہے لیکن پرویزخٹک تو نظریاتی ہے ہی نہیں وہ تو لوٹا کریسی کا ایجا د ہے اور وہ ڈرائینگ روم کی سیاست پر یقین رکھتا ہے نظریاتی کارکن لوٹوں اور ڈرائینگ روم کی سیاست دانوں کو 25 جولائی کو سیاست کا سبق سکھائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات